وزیراعلیٰ محمودکا کرونا سے شہید ہونے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت

  وزیراعلیٰ محمودکا کرونا سے شہید ہونے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ نے دوسروں کے لئے قربانی دینے کی جو مثال قائم کی ہے اس پر پوری قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے نے اسامہ ریاض کو قوم کا اصل ہیرو اور صحیح معنوں میں مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی گرانقدر خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی محمود خان نے شہید کی درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : صفحہ اول