ہم پاکستانیوں کا اپنےشہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں،ترک وزیر خارجہ

ہم پاکستانیوں کا اپنےشہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں،ترک وزیر خارجہ
ہم پاکستانیوں کا اپنےشہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں،ترک وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانیوں کا اپنے شہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا پھیلاؤ کو روکنے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے پرگفتگو کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کےخلاف ترکی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ترک عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں پھنسے 26 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کا معاملہ بھی اٹھایا۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانیوں کا اپنےشہریوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں، فلائٹس بحال ہونے پر جلد پاکستانیوں کو اپنے ملک روانہ کر دیا جائےگا۔