لاہور:شاہدرہ موڑکے قریب ایل پی جی کنٹینر دھماکے سے پھٹ گیا،7 افراد زخمی

لاہور:شاہدرہ موڑکے قریب ایل پی جی کنٹینر دھماکے سے پھٹ گیا،7 افراد زخمی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی کنٹینر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی جبکہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ کے قریب گیس ٹینکردھماکے سے پھٹ گیاجس کے وجہ سے آگ لگ گئیں اور دھوئیں کے بادل چھا گئے،دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے خاتون سمیت 7 افراد زخمی جب کہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرمیں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور