راجن پور،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،3 دہشتگردگرفتار
راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،روجھان سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار دہشتگردوں سے 2 ریموٹ کنٹرول بم برآمدکرلئے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،بی ڈی ایس آفیسرکا کہنا ہے کہ روجھان سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار دہشتگردوں سے 2 ریموٹ کنٹرول بم برآمدکرلئے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردبم کو اہم مقامات پر لگانے جا رہے تھے،بم ڈسپوزل سکواڈ نے بموں کوناکارہ بنا دیا۔