سکھر میں قرنطینہ میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر کوبھی کورونا وائرس ہو گیا ، اب کہاں ہیں ؟

سکھر میں قرنطینہ میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر کوبھی کورونا وائرس ہو گیا ، اب ...
سکھر میں قرنطینہ میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹر کوبھی کورونا وائرس ہو گیا ، اب کہاں ہیں ؟

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں قائم کیے گئے قرنطینہ سینٹر میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈاکٹر زین العابدین سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے اور ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ڈاکٹر زین العابدین نے اپنے پیغام میں کورونا کےخلاف جیت کے عزم کا اظہار کیاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسامہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر