غیرملکی پرواز برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافر وں کو لے کر دوحہ روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرملکی پرواز برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافر وں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی پرواز برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافر وں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی ،قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 633 تین سو 22مسافروں کو لے کر دوحہ روانہ ہوئی۔ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ سی اے اے نے قطر ایئرویز کو مسافروں کو لے جانےکی خصوصی اجازت دی تھی