کورونا وائرس کے اثرات ، ڈالر پاکستان میں مزید مہنگا ہو گیا

کورونا وائرس کے اثرات ، ڈالر پاکستان میں مزید مہنگا ہو گیا
کورونا وائرس کے اثرات ، ڈالر پاکستان میں مزید مہنگا ہو گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے قیمتی جانوں کے بعد اب معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیاہے ، پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جس کے بعد ڈالر واپس 159 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز کے دوران ڈالر کی قدر میں 50 پیسے اضافہ دیکھنے میں آ یاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینر ی اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیداکرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کر دی ہے ،سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمی کے بعد شرح سود 11 فیصد پر آگئی ہے۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کردی تھی جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے کم ہوکر 12.50 ہوگئی تھی۔

مزید : بزنس /کورونا وائرس