سپریم کورٹ،محکمہ تعلیم کی دو خواتین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المعیاد ہونے پر خارج

سپریم کورٹ،محکمہ تعلیم کی دو خواتین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المعیاد ہونے ...
سپریم کورٹ،محکمہ تعلیم کی دو خواتین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المعیاد ہونے پر خارج

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی دو خواتین کی بحالی کیخلاف اپیل زائد المعیاد ہونے پر خارج کردی ،عدالت نے کے پی کے سروس ٹریبونل کا رخسانہ بیگم اور مسز عظمت کی بحالی کافیصلہ برقراررکھا۔

عدالت نے کے پی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے زائد المعیاد اپیل دائر کرنے پر برہمی کااظہار کیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جان بوجھ کر زائد المعیاد اپیل دائر کی گئی ،محکمہ تعلیم نے غیرذمہ داری کی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کے پی کے حکومت کیخلاف روزانہ فیصلے آتے ہیں ،کیسز پر متعلقہ کمیٹی کو غور کرنا چاہئے،ہم ایڈوائس نہیں کر سکتے فیصلہ فٹنس کمیٹی نے کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ رخسانہ بیگم اور مسز عظمت کو محکمہ نے طریقہ کار پر تقرری نہ ہونے پر نکال دیاتھا،سروسز ٹریبونل نے دونوں خواتین کو بحال کردیاتھا،چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد