عمر عبداللّٰہ کو7 ماہ بعد رہا کر دیا گیا

عمر عبداللّٰہ کو7 ماہ بعد رہا کر دیا گیا
عمر عبداللّٰہ کو7 ماہ بعد رہا کر دیا گیا

  



سرینگر (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللّٰہ کو 7 ماہ بعد رہا کر نے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ دو ہفتے قبل عمر عبداللّٰہ کے والد سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللّٰہ کو بھی رہا کیا گیا تھا۔عمر عبداللّٰہ اور ان کے والد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد عمر عبداللّٰہ 232 دنوں کے بعد رہا ہونے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر عبداللّٰہ کو گزشتہ سال اگست کی 5 تاریخ کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے اطلاق کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی