احتساب عدالت کراچی میں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

احتساب عدالت کراچی میں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
احتساب عدالت کراچی میں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کراچی میں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،سیشن جج عبدالغنی سرور کو احتساب عدالت نمبرایک جبکہ سیشن جج سحربانوکو احتساب عدالت نمبر3 کا جج تعینات کیاگیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت قانون کی جانب سے دو ججز کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،سیشن جج عبدالغنی سرور احتساب عدالت نمبرایک کے جج تعینات کئے گئے جبکہ سیشن جج سحربانواحتساب عدالت نمبر3 کی جج تعینات کی گئی ہیں ،دونوں ججز سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد چارج سنبھالیں گے ،کراچی میں طویل عرصے سے 4میں سے 2 عدالتوںمیں ججز تعینات نہیں تھے

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی