مردان کی یونین کونسل منگا میں ایک ہی روز میں کورونا کے39کیس رپورٹ،وزیر صحت کے پی کی تصدیق

مردان کی یونین کونسل منگا میں ایک ہی روز میں کورونا کے39کیس رپورٹ،وزیر صحت کے ...
مردان کی یونین کونسل منگا میں ایک ہی روز میں کورونا کے39کیس رپورٹ،وزیر صحت کے پی کی تصدیق

  



مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان کی یونین کونسل منگا میں ایک ہی روز میں 39 افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ،وزیرصحت کے پی تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرصحت کے پی تیمور سلیم جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں کورونا کے39ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،صوبائی وزیر نے کہاکہ یونین کونسل منگا میں کل 46ٹیسٹ کیے گئے،یونین کونسل منگا میں 4افراد کے نمونے مسترد کیے گئے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ دیگر تفصیلات ابھی آناباقی ہیں،کچھ ہی دیر میں پریس کانفرنس کروں گا،انہوں نے کہاکہ یونین کونسل منگا کے نتائج ہم سب کےلئے سبق ہیں کہ ہم گھروں میں رہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان