چین کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ، دوستی کا حق ادا کر دیا

چین کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ، دوستی کا حق ادا کر دیا
چین کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ، دوستی کا حق ادا کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ائیر چائنہ کا خصوصی طیارہ طبی امداد ی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیاہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 41 میں ایئر لائن عملے کے 17 افراد شامل ہیں جنہیں کورونا وائرس کے پیش نظر سخت سکریننگ کے بعد اجازت دی گئی ہے جبکہ اس موقع پر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم بھی موجود تھی ، تمام افراد کو کلیئر قرار دے دیا گیاہے ۔

چینی سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، چین سے این 95 سرجیکل ماسک کی کھیپ پاکستان کیلئے روانہ کر دی گئی ہے ، ماسک علی بابا فاونڈیشن کی جانب سے عطیہ کیے گئے ہیں ۔

مزید : قومی