کورونا وائرس، ایران اور خلیجی ممالک سے آنے والے 95 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ، اب کہاں ہیں ؟

کورونا وائرس، ایران اور خلیجی ممالک سے آنے والے 95 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ، ...
کورونا وائرس، ایران اور خلیجی ممالک سے آنے والے 95 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ، اب کہاں ہیں ؟

  



ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران اور خلیجی ممالک سے آنے والے 95 افراد کو سراغ لگاکر انہیں تنہا کر دیا گیاہے ۔

ملتان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ایران اور خلیجی ممالک سے تحصیل شجاع آباد آئے تھے اور گزشتہ 15 روز کے دوران مختلف اوقات میں بغیر اسکریننگ کرائے اپنے گھروں کو پہنچے تھے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے بیرون ملک سے آئے ان تمام لوگوں کا سراغ لگایا جس کے بعد انہیں ان کے گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں مسلسل ان افراد کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1000 تک جاپہنچی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اب تک 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 19 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

مزید : قومی /کورونا وائرس