"احتیاط صرف ان سے لازم نہیں جن میں کورونا کی علامات ہوں کیونکہ ۔ ۔ ۔ " سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

"احتیاط صرف ان سے لازم نہیں جن میں کورونا کی علامات ہوں کیونکہ ۔ ۔ ۔ " سینئر ...

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریض سامنےآنا شروع ہوگئے ہیں اور یہ تعداد اب بڑھ کر ایک ہزار ہوچکی ہے ، ایسے میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ بعض لوگوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، احتیاط صرف ان سے لازم نہیں جن میں کورونا کی علامات ہوں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ " جیسے کل کہا تھا کہ 90 فیصد کورونا متاثرین ایسے ہیں جن میں وہ علامات نہیں ہیں، درج ذیل ٹویٹ( نیچے دیئے گئےخیبرپختونخواہ کے وزیرصحت تیمور خان جھگڑا کے ٹوئیٹ)  میں بھی یہی بات ہے کہ کورونا سے جو پہلا شخص فوت ہوا، اس سے اس گاوں کے 39 افراد کو وائرس منتقل ہوا لیکن بظاہر علامات ان میں کسی میں بھی نہیں لہذا احتیاط صرف ان سے لازم نہیں جن میں یہ علامات ہوں"۔

یاد رہے کہ مردان میں مزید 39 کورونا کے مریض سامنے آگئے ہیں اور صوبائی زیرصحت تیمو ر خان جھگڑا نے بتایا کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں جہاں کورونا کی پاکستان میں پہلی موت ہوئی تھی اور لاک ڈائون کرلیاگیا تھا، وہاں 46 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں سے 39 لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، چار سیمپل مسترد ہوئے ، ان تمام مریضوں میں بظاہر کوئی علامات نہیں تھیں۔

انہوں نے دوسری ٹوئیٹ میں بتایا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ، اور جیسے ہی موصول ہوتی ہیں ، آگاہ کردیا جائے گا، جلد ہی وزیراطلاعات کیساتھ مل کر ایک بریفنگ دیں گے ، ہم تمام لوگوں کے لیے سبق ہے کہ گھروں میں رہیں اور پورے پاکستان میں ہدایات پر عمل کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس