بھارہ کہو سے کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ،انتظامیہ اورفوج نے علاقے کو مکمل سیل کردیا

بھارہ کہو سے کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ،انتظامیہ اورفوج نے علاقے کو ...

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارہ کہو سے کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے پر علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے مزید پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے بھارہ کہو کوانتظامیہ اورفوج نے مکمل سیل کردیا،بھارہ کہو سے اسلام آبادآنے والا راستہ بھی بند کردیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارہ کہو سے کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد علاقہ سیل کیاگیا،ذرائع انتظامیہ کاکہناہے کہ تبلیغی جماعت کے بعدمقامی افراد میںبھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد