کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ ملتوی

کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ ملتوی
کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ ملتوی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ ملتوی کردیاگیا،ایشیا کپ رواں سال 4 جون سے بنگلہ دیش میں ہونا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2020 ملتوی کردیاگیا،ایشین ہائی فیڈریشن کاکہنا ہے کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ایشیا کپ ٹورنامنٹ 4 سے 12 جون تک ڈھاگا میں کھیلا جانا تھا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل ملتوی کردیا گیاجبکہ کینیڈا اور آسٹریلیا نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی ٹیمیں بھیجنے سے انکارکردیا ہے،آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں کھلاڑی گیمز کیلئے تیاری نہیں کر سکتے ،ایتھلیٹس کو اگلے برس کیلئے اولمپکس کی تیاریاںکر سکتے ہیں۔

کینیڈا اولمپک کمیٹی نے کہاکہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہاہے کہ ٹوکیو اولمپکس کافیصلہ آئندنہ 4 ہفتوں میں ہو جائے گا،ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کی آپشن پر بھی غور کررہے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں آئی پی ایل کا رواں سال انعقاد ناممکن نظر آنے لگا،بی سی سی آئی کو 2ہزار کروڑ، ہر فرنچائز کو100 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔بھارتی بورڈ کے ایک عہدیدارنے کہاکہ غیر یقینی حالات میں ایونٹ کے بارے میں فی الحال سوچ نہیں رہے۔کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال مسلسل ابتر ہوتی جارہی ہے،بھارت میں بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،29 مارچ کو شروع ہونے والی لیگ کو15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب رواں سال انعقاد کا امکان نظر نہیں آ رہا، ایونٹ منسوخ ہونے کی صورت میں بی سی سی آئی کو 2ہزار کروڑ جبکہ ہر فرنچائز کو 100 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ حالات کب صحیح ہوں گے، بھارت آنے والی پروازوں کی کیا صورتحال ہوگی۔

کھلاڑیوں کے لیے ویزے جاری کرنے کے کیا معاملات ہوں گے،ابھی تو کوئی آئی پی ایل کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا بلکہ سب کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کب اس وبا کا خاتمہ ہو،کورونا وائرس اس وقت کسی بھی کھیل کے مستقبل سے زیادہ بڑا اور اہم مسئلہ ہے۔

مزید : کھیل