کورونا وائرس ایمرجنسی پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا بڑافیصلہ ،تمام عدالتوں کو فریق کی عدم حاضری پر یکطرفہ فیصلے سے روک دیا گیا

کورونا وائرس ایمرجنسی پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا بڑافیصلہ ،تمام ...
کورونا وائرس ایمرجنسی پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا بڑافیصلہ ،تمام عدالتوں کو فریق کی عدم حاضری پر یکطرفہ فیصلے سے روک دیا گیا

  



اسلام آباد(ڈیل یپاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے کورونا وائرس ایمرجنسی کے باعث تمام عدالتوں کو فریق کی عدم حاضری پر یکطرفہ فیصلے سے روک دیا گیا،اسلام آبادکی تمام عدالتوں میں عدم حاضری پر مقدمہ خارج نہیں ہوگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ایمرجنسی پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا بڑافیصلہ سنادیا،تمام عدالتوں کو فریق کی عدم حاضری پر یکطرفہ فیصلے سے روک دیا گیا،اسلام آبادکی تمام عدالتوںمیں عدم حاضری پر مقدمہ خارج نہیں ہوگا۔

کسی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے میں مقررہ وقت کی معیاد بھی ختم کردی گئی ۔ملک میں کورونا کے باعث جاری ایمرجنسی ختم ہونے تک پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد