کورونا وائرس ،لاک ڈاﺅن، کراچی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو روک لیا لیکن جب پتا چلا تو فوری کیا کر کے عزت دی ؟ زبردست خبر

کورونا وائرس ،لاک ڈاﺅن، کراچی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو روک لیا لیکن جب پتا ...
کورونا وائرس ،لاک ڈاﺅن، کراچی میں پولیس نے ڈاکٹروں کو روک لیا لیکن جب پتا چلا تو فوری کیا کر کے عزت دی ؟ زبردست خبر

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ سات افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں اور ایسے میں پاکستان کے ہیروز ڈاکٹرز اس جنگ میں سینہ تانے ہوئے دیوار بن گئے ہیں اور بھر پور لڑائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں لاک ڈاﺅن کیا گیاہے اور عوام کو گھروں میںرہنے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جارہاہے ایسی صورتحال میں جب ڈاکٹرز کلفٹن بوٹ بیسن کے علاقے سے گزر رہے تھے تو پولیس نے انہیں روک لیا اور جیسے ہی معلوم ہوا کہ وہ ڈاکٹرز ہیں تو ٹریفک پولیس اور سندھ پولیس کے اہلکاروں نے انہیں عزت دیتے ہوئے فوری سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے سلامی دی ۔پولیس نے عزت کے ساتھ ڈاکٹرز کو وہاں سے روانہ کرتے ہوئے نئی مثال قائم کر دی ہے اور سب کے دل جیت لیے ہیں ۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 413 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 295 تک جا پہنچی ہے ۔لیکن اس سنگین حالات میں بھی پاکستان کے ڈاکٹرز بہادری کے ساتھ اس وباءکے خلاف جنگ لڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور کم وسائل کے باوجود شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

مزید : قومی