کورونا وائرس،آزادکشمیر حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کی توسیع کردی
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کردی،ریاست کے تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کردیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کردی ،آزاد کشمیر میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے ۔چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔