کورونا وائرس، ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے وہ کام شروع کردیا کہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

کورونا وائرس، ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے وہ کام شروع کردیا کہ جان ...
کورونا وائرس، ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کیلیے وہ کام شروع کردیا کہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

  



لاہور(ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا نے یومیہ کمانے والوں کے لیے فنڈزجمع کرنے کی مہم شروع کر دی۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مزدوروں کے لیے خوراک اور روزمرہ ضروریات کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی اپیل کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ خوش قسمتی سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ہم گھروں میں بیٹھ کر بھی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، مگر ہمیں ان لوگوں کا بھی سوچنا چاہیے جن میں اتنی سکت نہیں،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی فیملیز کو کھانا نہیں دے سکتے،ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور استطاعت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔

مزید : کھیل