کورونا وائرس ، مظفر گڑھ میں دولہے کو شادی کی سیج سجانا مہنگا پڑ گیا ، پولیس اٹھا کر لے گئی

کورونا وائرس ، مظفر گڑھ میں دولہے کو شادی کی سیج سجانا مہنگا پڑ گیا ، پولیس ...
کورونا وائرس ، مظفر گڑھ میں دولہے کو شادی کی سیج سجانا مہنگا پڑ گیا ، پولیس اٹھا کر لے گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے لاک ڈاون کے باوجود شادی کرنے پر دولہا کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں میں لاک ڈاون کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دولہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دونوں افراد سمیت شادی کے دیگر منتظمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے پنجاب میں بھی 14 روز کے لیے لاک ڈاون کیا گیا ہے اور پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثر افراد کی تعداد 1000 ہو گئی ہے جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، کورونا وائرس سے متاثرہ 19 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔