کورونا وائرس ، حکومت نے عوام کیلئے ایک اور آسانی کر دی

کورونا وائرس ، حکومت نے عوام کیلئے ایک اور آسانی کر دی
کورونا وائرس ، حکومت نے عوام کیلئے ایک اور آسانی کر دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد اب وزارت قومی صحت کی ہیلپ لائن 1166 پر کال بھی فری کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے آپریٹرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 1166 پر کال کے کوئی چارجز نہ لیے جائیں ، یہ ہیلپ لائن حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوںکی اطلاع دینے کیلئے قائم کی گئی ہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ نے این ڈی ایم اے کیلئے 7 ارب 98 کروڑ روپے فنڈ کی منظور ی دیدی ہے ، این ڈی ایم اے فنڈز سے ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر آلات خریدے گا ،رقم سے این 95 ماسک، حفاظتی لباس، تھرمل گنز اور سکینر خریدے جائیں گے ۔

مزید : کورونا وائرس