کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال میں خاتون جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد8 ہو گئی

کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال میں خاتون جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد8 ...
کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال میں خاتون جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد8 ہو گئی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج خاتون جاں بحق ہوگئی،کمشنر راولپنڈی نے کورونا سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد8 ہو گئی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں ،راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی ،کمشنر راولپنڈی نے کورونا سے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد8 ہو گئی ۔

کمشنر راولپنڈی کاکہناہے کہ جاں بحق خاتون شاہدہ 21 مارچ سے ہسپتال میں زیرعلاج تھی ،متاثرہ خاتون برطانیہ سے پاکستان آئی تھی ،خاتون کا تعلق سوہاوہ سے ہے ،میت سوہاوہ روانہ کردی گئی ۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت دنیا میں قیمتی جانوں کو نگلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ہر طرف خوف کا سماں ہے جبکہ پاکستان کی تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاﺅن بھی کر دیا گیاہے تاہم اب پاکستان میں کورونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 1000 ہو گئی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی