کابل میں سکھ عبادت گاہ پر حملہ، 11 افراد ہلاک، 11 زخمی

کابل میں سکھ عبادت گاہ پر حملہ، 11 افراد ہلاک، 11 زخمی
کابل میں سکھ عبادت گاہ پر حملہ، 11 افراد ہلاک، 11 زخمی

  



کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابل میں سکھ عبادت گاہ پر حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے، حملہ آوروں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا مقابلہ جاری ہے، دس بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

افغان دارالحکومت کابل میں سکھوں کے دھرم شالا پر حملہ کر دیا گیا، حملے میں 11 افراد ہلاک اور گیارہ ہی زخمی ہو گئے، حملہ شہر کے شور بازار میں ہوا، سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں ایک حملہ ا?ور مارا گیا۔

دھرم شالا کی انتظامیہ کے مطابق جبکہ حملہ کیا گیا تو 150 افراد عبادت میں مصروف تھے، کارروائی میں غیر ملکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی