”تین ہزارروپے میں آپ دوسروں کے گھروں میں بھی راشن ڈلواسکتے ہیں اورکئی بچیوں کا جہیز بھی بنے گا“ عامر لیاقت حسین اپنی ہی پارٹی کی حکومت پر برس پڑے

”تین ہزارروپے میں آپ دوسروں کے گھروں میں بھی راشن ڈلواسکتے ہیں اورکئی بچیوں ...
”تین ہزارروپے میں آپ دوسروں کے گھروں میں بھی راشن ڈلواسکتے ہیں اورکئی بچیوں کا جہیز بھی بنے گا“ عامر لیاقت حسین اپنی ہی پارٹی کی حکومت پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے نچلے طبقے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا جس کے تحت ہر حق دار خاندان کو تین ہزار روپے ماہانہ ملیں گے اور اب تحریک انصاف کے اپنے ہی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامرلیاقت حسین برس پڑے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ حرامانی اور ان کے شوہر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے بتایاکہ ” میں ابھی ابھی اپنے حلقے میں بھی راشن تقسیم کرکے آیا ہوں، اور پھر دیکھیں وزیراعظم صاحب نے تین ہزار روپے کا اعلان کیاہے، اتنی رقم کی سعادت دی ہے ماشاءاللہ۔۔
آپ اسے بچوں پر خرچ کرسکتے ہیں، اوروں کی مدد کرسکتے ہیں، تین ہزارروپے میں آپ دوسروں کے گھروں میں بھی راشن ڈلواسکتے ہیں، اتنی بڑی امداد وزیراعظم نے کی ہے کہ اس کو آپ نے سنبھال کر رکھناہے کیونکہ حکومت نے آپ کو دی ہے ، اس میں بہت برکت ہوگی، کئی بچیوں کا جہیز بھی بن جائے گا، خدارا سنبھال کر خرچ کریں“۔


ان کی یہ ویڈیو شاید حرامانی نے تو ڈیلیٹ کردی لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔اس ویڈیو میں عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وہ اپنے حلقے میں رہے اور جب اس سلسلے میں ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس کا جائزہ لیاگیا تو وہاں پر بھی ویڈیوز موجود تھیں جن میں وہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر بھی بتا رہے تھے ۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو شیئرکرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ابھی مارٹن کوارٹرز میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔