کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چین سے بڑی مدد آگئی، کیا کچھ پاکستان پہنچا دیا گیا؟

کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چین سے بڑی مدد آگئی، کیا کچھ پاکستان پہنچا دیا گیا؟
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چین سے بڑی مدد آگئی، کیا کچھ پاکستان پہنچا دیا گیا؟

  



بیجنگ،کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس سے بچاو  کے لیے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ اور ہزاروں ٹیسٹ کٹس چین سے پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق چینی کمپنیوں کی طرف سے عطیہ کیاگیا سامان وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وصول کیاجس میں این 95سمیت پانچ لاکھ ماسکس اور پچا س ہزار کورونا کٹس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ یہ ماسک اور کٹس پورے پاکستان میں تقسیم کی جائیں گی ۔

چینی سفارتخانے نے بتایا کہ قونصل جنرل کراچی لی بیجیان ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دراز پی کے کی انتظامیہ نے جیک مافاﺅنڈیشن اور علی بابا فاﺅنڈیشن کی طرف سے عطیہ کیاگیا سامان وصول کیا۔

اس سے قبل چینی سفارتخانے نے بتایا کہ عطیہ کیا گیا سامان علی بابا فاﺅنڈیشن اور جیک مافاﺅنڈیشن کی طرف سے دیاگیا جو چین میں ایک کارگو طیارے میں لوڈ کیاگیا، آج ہی این 95اور سرجیکل ماسکس کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ جائے گی ۔

اس کے بعد یہ بھی بتایاگیا کہ پاکستان جانیوالا طیارہ روانہ ہوگیا ہے ، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی