کورونا وائرس کی پیش نظر حکومت نے مزدوروں اور محنت کشوں کو بڑا ریلیف فراہم کردیا ،شاندار خبر آگئی

کورونا وائرس کی پیش نظر حکومت نے مزدوروں اور محنت کشوں کو بڑا ریلیف فراہم ...
کورونا وائرس کی پیش نظر حکومت نے مزدوروں اور محنت کشوں کو بڑا ریلیف فراہم کردیا ،شاندار خبر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے کورونا وائرس کی پیش نظر اقتصادی پیکج کا اعلان کردیا ،مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے 200ارب روپے رکھے گئے ہیں،ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی ۔مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ اقتصادی پیکج کاکل حجم سواکھرب روپے ہے، مزدوروں اورمحنت کشوں کیلئے 200 ارب روپےرکھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے 100ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ فوری دیں گے ،زرعی شعبے کی ترقی کے لیے 100ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ،کھاد کی قیمت میں مزید کمی لائی جائے گی ۔

صوبوں کو این ایف سی کے ذریعے تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے دئیے گئے ،کرنٹ اکاونٹ خسارہ بیس ارب سے کم ہو کر تین ارب رہ گیا ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث معیشت پر برے اثرات پڑنے کا خدشہ ہے ، ملک میں اقتصادی سرگرمیاں کم ہونگی ،ٹیکس محصولات میں کمی آئے گی اور ترسیلات زر میں بھی کمی متوقع ہے ۔

مزید : قومی