کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیاءکپ بھی ملتوی ہو گیا

کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیاءکپ بھی ملتوی ہو گیا
کورونا وائرس کے باعث جونیئر ہاکی ایشیاءکپ بھی ملتوی ہو گیا

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے باعث رواں سال 4 سے 14 جون تک ڈھاکہ میں ہونے والا جونیئر ایشیاءکپ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ہاکی حکام کا کہنا ہے کہ ا س وقت جو صورت حال ہے اس میں اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہیں اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کر رہے ہیں۔بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری مومن الحق کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے مگر موجودہ حالات میں فیڈریشن کی تمام سر گرمیاں معطل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مہمان کھلاڑیوں کے ایکری ڈیشن اور ویزے کا عمل ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

مزید : کھیل