کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ ،پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کابل میں گوردوارے پر دہشت گردوں کے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں گوردوارے پر دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتاہے، اس طرح کے حملوں کا کوئی سیاسی،مذہبی یا اخلاقی جواز نہیں، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں گوردوارے پر دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتاہے، کابل میں اس طرح کے حملوں کا کوئی سیاسی ،مذہبی یا اخلاقی جوازنہیں، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں،?تمام عبادت گاہیں مقدس ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے، ہمارے دل غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیاروں نے اس غیر انسانی فعل کے نتیجہ میں اپنی جانیں کھوئی ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح افغان دارالحکومت میں سکھوں کے گوردوارے پر دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے ابتدائی طور پر حملے میں 3 خودکش بمباروں کے ملوث ہونے کی اطلاع دی گئی ہے جن میں سے ایک کو فورسز نے ہلاک کردیا ہے۔