’توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے نجات ممکن نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو ۔۔۔‘ مفتی تقی عثمانی نے قوم کو خبردار کردیا

’توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے نجات ممکن نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار نہ ...
’توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے نجات ممکن نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو ۔۔۔‘ مفتی تقی عثمانی نے قوم کو خبردار کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ کورونا کے معاملے پر احتیاطی تدابیر نہ اختیار کی گئیں تو زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے،ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

گورنر ہاو¿س سندھ میں علماءکرام نے کورونا وائرس کے حوالے سے نیوز کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے،توبہ استغفار کے بغیر کورونا سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے،ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے، وبا اللہ کی طرف سے آتی ہے اور اسی کے حکم پر یہ ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سنت ہے، حفاظت نہ کی گئی تو وبا سے زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں گے تو وباﺅں سے نجات پائیں گے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -روشن کرنیں -