صد ر عارف علوی کی جانب سے رہنمائی کی درخواست پرجامعہ الازہر نے با جماعت نماز سے متعلق فتویٰ جاری کردیا

صد ر عارف علوی کی جانب سے رہنمائی کی درخواست پرجامعہ الازہر نے با جماعت نماز ...
صد ر عارف علوی کی جانب سے رہنمائی کی درخواست پرجامعہ الازہر نے با جماعت نماز سے متعلق فتویٰ جاری کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرونا وائرس کے پیش نظر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی درخواست پر جامعہ الازہر مصر نے فتویٰ دیا ہے کہ باجماعت نماز اور نماز جمعہ کی منسوخی کا اختیار سرکاری حکام کو ہے،جامعہ الازہر کے مطابق عوامی اجتماعات، باجماعت نماز کرونا کے پھیلاو کا باعث بنتے ہیں

نجی نیوزچینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کونسل جامعہ الازہر کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں درپیش حالات کو مدنظر رکھا جائے اہلخانہ اپنے گھروں میں باجماعت نماز کا اہتمام کرسکتے ہیں، بحران میں طبی احتیاطی تدابیر پر ریاستی حکام کے احکامات کی پیروی کریں۔

مزید : بین الاقوامی