’بے وقوفی نہ کریں‘ کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ شخص نے ہسپتال کے بستر سے دنیا والوں کے لیے پیغام جاری کردیا

’بے وقوفی نہ کریں‘ کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ شخص نے ہسپتال کے بستر سے ...
’بے وقوفی نہ کریں‘ کورونا وائرس سے متاثرہ 39 سالہ شخص نے ہسپتال کے بستر سے دنیا والوں کے لیے پیغام جاری کردیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر سے کورونا وائرس کے مریضوں کے پیغامات سوشل میڈیا پر سامنے آ رہے ہیں جو لوگوں کو اس موذی وباءسے متنبہ کرتے ہیں۔ اب برطانیہ سے ایک اور مریض نے دنیا والوں کو خبردار کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 39سالہ میٹ ڈوکرے نامی اس شخص نے ہسپتال کے بستر سے اپنے پیغام میں لوگوں سے کہا ہے کہ ”بے وقوفی مت کرو، اس وائرس کو سنجیدہ لو ورنہ میری جگہ آپ بھی آ سکتے ہو۔“

میٹ کا کہنا تھا کہ ”اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایک وقت آیا کہ مجھے اپنی موت کا یقین ہو گیا اور میں نے اپنے خاندان والوں کے لیے الوداعی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کر لیا۔ میں خود کو انتہائی خوش قسمت سمجھ رہا ہوں کہ میری حالت بہتر ہو گئی اور میری جان بچ گئی۔ اس وقت ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ میرے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ میرے پھیپھڑے فیل ہونا شروع ہو گئے تھے۔ میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ حکام جو کہہ رہے ہیں وہ کریں، یہ آپ ہی کے بھلے کے لیے کر رہے ہیں۔ اپنی اور اپنے پیار کرنے والوں کی جان خطرے میں مت ڈالیں۔“

مزید : برطانیہ /کورونا وائرس