کورونا وائرس کی وباء، دنیا کے امیر ترین لوگوں نے اپنے اربوں ڈالر کس طرح بچا لیے؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے

کورونا وائرس کی وباء، دنیا کے امیر ترین لوگوں نے اپنے اربوں ڈالر کس طرح بچا ...
کورونا وائرس کی وباء، دنیا کے امیر ترین لوگوں نے اپنے اربوں ڈالر کس طرح بچا لیے؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو اربوں کا نقصان پہنچ رہا ہے لیکن دنیا کے امیر ترین لوگوں نے اس وباءکے باعث آنے والے بحران سے بھی اپنے اربوں ڈالر بچا لیے۔ میل آن لائن کے مطابق ایمازون کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس، جو دنیا کے امیر ترین شخص بھی ہیں، سمیت دنیا کے بڑے امیر لوگوں نے کورونا وائرس پھیلتے ہی بروقت اپنے شیئر کا بڑا حصہ فروخت کر دیا جس سے وہ اربوں کے نقصان سے بچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق چیف بیزوس اور دیگر امیر ترین افراد نے مجموعی طور پر 9.2ارب ڈالر کے شیئر فروخت کر ڈالے، تب ابھی کورونا کی وباءزیادہ نہیں پھیلی تھی اور اس کی وجہ سے کمپنیوں کے شیئر کی قیمت نہیں گری تھی۔ ان امراءکے شیئر فروخت کرنے کے بعد وباءمیں شدت آئی اور کمپنیوں کے شیئر کی قیمت انتہائی گر گئی جس سے لوگوں کو اربوں کا نقصان ہوا، تاہم چونکہ ان امراءنے اپنے شیئر پہلے ہی فروخت کر دیئے تھے لہٰذا یہ نقصان سے محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق19فروری سے 20مارچ تک ایس اینڈ پی 500سٹاک انڈیکس میں 30فیصد گراوٹ آئی۔ اگر یہ لوگ 9.2ارب کے شیئر فروخت نہ کرتے تو اس گراوٹ کے باعث انہیں 1.9ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچتا۔ وباءپھیلنے سے قبل سب سے زیادہ شیئر جیف بیزوس نے ہی فروخت کیے۔ انہوں نے فروری کے پہلے ہفتے میں 3.4ارب ڈالر کے شیئرز فروخت کیے اور 31کروڑ 70لاکھ ڈالر کے نقصان سے بچ گئے۔