امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پہلے علاج کی منظوری دے دی، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پہلے علاج کی منظوری دے دی، اب تک کی سب سے بڑی ...
امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پہلے علاج کی منظوری دے دی، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پہلے علاج کی منظوری دے دی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ علاج کورونا وائرس کے صحت مند ہونے والے مریضوں کے خون سے پلازما حاصل کرکے اس کے ذریعے کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں میں ایسی اینٹی باڈیز پیدا ہو جاتی ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کو تقویت دیتی ہیں۔ ان صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے ان اینٹی باڈیز کا حامل پلازما لے کر شدید نوعیت کے مریضوں کے خون میں شامل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مریضوں کے خون میں اینٹی باڈیز شامل ہونے سے ان کے جسم میں کورونا وائرس کی اس بیرونی انفیکشن کے خلاف لڑنے کی طاقت آئے گی اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ طریقہ علاج چین میں پہلے سے ہی جاری ہے تاہم صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کمی کی وجہ سے یہ پلازما زیادہ مقدار میں حاصل نہیں ہو سکتا، جس کی وجہ سے اس طریقے سے محدود پیمانے پر ہی مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔ پاکستان میں بھی اس طریقہ علاج پر کام ہو رہا ہے اور ماہرین نے اس حوالے سے اپنی سفارشات حکومت تک پہنچا رکھی ہیں جن پر حکومت غور کر رہی ہے۔اگر حکومت اجازت دے دیتی ہے تو پاکستان میں بھی صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے پلازما حاصل کرنے اور اسے سنگین نوعیت کے مریضوں کے جسم میں انجیکٹ کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے حکومت سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ چینی حکومت سے پلازما حاصل کرنے کے لیے بھی رابطہ کرے کیونکہ پاکستان میں فی الوقت صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔