N95 ماسک کو کس طرح دوسری بار استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے؟ ماسک کی قلت کے دوران سائنسدانوں نے سب سے اہم بات بتادی

N95 ماسک کو کس طرح دوسری بار استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے؟ ماسک کی قلت کے ...
N95 ماسک کو کس طرح دوسری بار استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے؟ ماسک کی قلت کے دوران سائنسدانوں نے سب سے اہم بات بتادی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءپوری دنیا میں پھیل جانے کے باعث مارکیٹ میں این 95فیس ماسک ناپید ہو گئے ہیں۔ جس کے پیش نظر اب سائنسدانوں نے این 95ماسک کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کا ایک طریقہ بتا دیا ہے۔ ویب سائٹ باکس ڈاٹ کام پر سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”4سی ایئر‘ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے این 95ماسک کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں فیس ماسک کو مختلف طریقوں سے گرم ہوا یا بھاپ میں رکھا جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ آپ فیس ماسک کو اوون میں 70ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہوا میں 30منٹ کے لیے رکھ دیں، اس سے وہ 99فیصدوائرس سے پاک ہو جائے گا اور آپ اسے دوبارہ استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اسے کھولتے پانی سے نکلتی بھاپ کے اوپر 10منٹ تک رکھ کر بھی دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کلورین سے بھی این 95ماسک کو وائرس سے صاف کیا جا سکتا ہے۔اس کے لیے آپ کو ماسک 5منٹ تک کلورین میں رکھنا ہو گا۔ ان تمام طریقوں سے ماسک سے وائرس 99فیصد ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم ان طریقوں سے ماسک کی فلٹریشن کوالٹی کسی حد تک متاثر ہوتی ہے اور وہ ڈھیلا بھی ہو جاتا ہے۔تاہم اگر آپ کو نیا این 95ماسک نہیں مل رہا تو مجبوری میں آپ ان میں سے کوئی ایک طریقہ اپنا سکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت