کورونا وائرس کی وجہ سے گھر پر بیٹھی لڑکی نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈز سے پوچھنے کا فیصلہ کیا کہ اُن کا تعلق کس وجہ سے ختم ہوگیا، جواب کیا ملا؟ آپ بھی جانئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں اور تفریح کے مختلف طریقے بروئے کار لا رہے ہیں۔ ایسے میں ایک برطانوی لڑکی نے وقت گزاری کے لیے اپنے سابق بوائے فرینڈز کو فون کرنے اور ان سے یہ پوچھنے کا فیصلہ کیا کہ ان کے ساتھ اس کا تعلق کیوں ختم ہوا؟ دی مرر کے مطابق 19سالہ ربیکا نامی اس لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈز کی طرف سے ملنے والے جوابات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ اس نے پہلی کال ’جے‘ نامی سابق بوائے فرینڈ کو کی۔ جے نے اسے بتایا کہ ”جب ہم پہلی بار ملے تھے تو سب بہت اچھا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مجھے احساس ہونے لگا کہ ہمارے تعلق میں کچھ ادھورا ہے۔ مجھے لگتا تھا کہ تم شاید ہمارے اس تعلق کے حوالے سے یکسو نہیں ہو۔ مجموعی طور پر نہ میری طرف سے کچھ غلط ہوا اور نہ تمہاری طرف سے۔“
ربیکا نے دوسری کال ٹم نامی سابق بوائے فرینڈ کو کی اور اس نے جواب دیا کہ ”میں تو آج تک نہیں سمجھ پایا کہ تم نے میرے ساتھ تعلق کیوں ختم کیا۔ تعلق ختم کرنے سے ایک دن پہلے تم نے مجھے تحفہ دیا تھا اور اگلے دن نجانے ایسا کیا ہو گیا کہ تم نے رشتہ ہی ختم کر لیا۔“ربیکا نے تیسری فون کال ’ایڈ‘ کو کی جو اس کا پہلا بوائے فرینڈ تھا اور ان دونوں کی اب بھی دوستی برقرار ہے چنانچہ ایڈ نے بے تکلفی سے ربیکا کو بتایا کہ میرے خیال میں تم ہمارے رشتے کے حوالے سے سنجیدہ ہی نہیں تھیں، لیکن تمہیں خود مجھے یہ کہنا چاہیے تھا کہ تم میرے ساتھ تعلق ختم کر رہی ہو، اس کام کے لیے تمہیں اپنے اس خوفزدہ کر دینے والے دوست کو نہیں بھیجنا چاہیے تھا۔“