عوامی مطالبے پر معروف ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ دوبارہ قسط وار نشر کرنے کا اعلان مگر کب سے اور ہفتے میں کس دن لگا کرے گا؟ تمام تفصیلات جانئے

عوامی مطالبے پر معروف ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ دوبارہ قسط وار نشر کرنے ...
عوامی مطالبے پر معروف ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ دوبارہ قسط وار نشر کرنے کا اعلان مگر کب سے اور ہفتے میں کس دن لگا کرے گا؟ تمام تفصیلات جانئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل نے عوامی خواہش اور مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے شہرت کے جھنڈے گاڑنے والے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کو دوبارہ نشر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ”میرے پاس تم ہو“ ڈرامہ 30 مارچ سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر پیر اور جمعہ کو رات 10 بجے قسط وار ریلیز کیا جائے گا۔ مذکورہ ڈرامے نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو ایک نئی جلا ایسے وقت میں بخشی جب لوگوں کا ڈراموں کی طرف رجحان کم تھا، ڈرامے کی کامیابی اور مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آخری قسط کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا جسے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے دیکھا۔

ڈرامے میں اداکارہ عائزہ خان نے مہوش، ہمایوں سعید نے دانش اور عدنان سعید نے شہوار کا کردار ادا کیا جبکہ اس کے لکھاری خلیل الرحمان قمر ہیں اور ہدایت جاری کے امور ندیم بیگ نے انجام دئیے۔ ڈرامے کی کہانی تین اہم کرداروں دانش، شہوار اور مہوش کے گرد گھومتی ہے۔

مزید : تفریح