”علاقے میں وبا پھیلی ہے،سب اپنے گھروں میں چلے جائیں ،ہمیں ایکشن لینے پر مجبور نہ کریں“اسلام آباد کے علاقے میں پاک فوج علاقہ مکینوں کو وارننگ

”علاقے میں وبا پھیلی ہے،سب اپنے گھروں میں چلے جائیں ،ہمیں ایکشن لینے پر ...
”علاقے میں وبا پھیلی ہے،سب اپنے گھروں میں چلے جائیں ،ہمیں ایکشن لینے پر مجبور نہ کریں“اسلام آباد کے علاقے میں پاک فوج علاقہ مکینوں کو وارننگ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہومیں پاک فوج نے لوگوں کو گھر وں میں رہنے کی ہدایت کردی بصورت دیگر کڑی کارروائی سے بھی خبردار کردیا ۔آرمی نے بہارکہو کے علاقے سے کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے کو سیل کردیا۔فوج کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق حکومت نے حکم دیا ہے کہ بہارہ کہوکے علاقے کو سیل کیا جائے کیونکہ یہاں پر وائرس پھیل رہا ہے ،یہاں پر کھڑے نہ ہوں ،اگلے پانچ منٹ کے اندر اپنے گھروں میں چلے جائیں ،ہمیں ایکشن پر مجبور نہ کیا جائے ۔

واضح رہے کہ بہارہ کہو کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے گروہ میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد سامنے آئے تھے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد