کورونا وائرس نے نیوزی لینڈ میں بھی پنجے گاڑ لئے،حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا

کورونا وائرس نے نیوزی لینڈ میں بھی پنجے گاڑ لئے،حکومت نے ہنگامی حالت کا ...
کورونا وائرس نے نیوزی لینڈ میں بھی پنجے گاڑ لئے،حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا

  



ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ میں کروناوائرس کے 50مزید کیسز کی تصدیق کے بعد ہنگامی حالت کااعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سول ڈیفنس ایمرجنسی مینجمنٹ سارہ سٹوارٹ بلیک نے کہا ہے کہ ایمرجنسی حالت کااعلان شہری دفاع کے وزیر پینی ہینارے نے سول ڈیفنس ایمرجنسی ایکٹ 2002 کے تحت کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی ایمرجنسی کا نفاذ وبائی مرض کی عالمگیر صورتحال کے پش نظر کیا گیا ہے اور حکومت کو اختیارات فراہم کرتا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلا ؤ اور ا س کے اثرات کو کم کر نے کیلئے درکار اختیارات استعمال میں لائے۔نیوزی لینڈ نے بدھ کے روز کروناوائرس کے 50نئے مصدقہ کسیز کی تصدیق کی ہے، جس سے ملک میں وزارت صحت کے مطابق وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 205 ہوگئی ہے۔

مزید : کورونا وائرس