ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟جانئے

ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کتنے افراد جان کی بازی ...
ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟جانئے

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی وزارت صحت نے وبائی کرونا وائرس سے اموات میں اضافہ کی اطلاع دی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 143 افراد لقمہ اجل بنے ہیں،اس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار 77 ہو گئی ہے۔

یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے بدھ کے روز بتائی۔وزارت صحت و طبی تعلیم کے شعبہ تعلقات عامہ و مرکز معلومات کے سربراہ کیانوش جہانپور نے تصدیق کی ہے کہ مرکزی شہر قم سے 19 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ملک بھر میں مجموعی طور 27 ہزار 17 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔جہانپور نے کہا کہ مجموعی طور پر 9ہزار 625 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ایران کرونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

مزید : کورونا وائرس