وزیراعظم کی جانب سے مزدور طبقے کو ماہانہ تین ہزار روپے دینے کے اعلان پر تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کی مضحکہ خیز انداز میں تنقید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیراعظم کی جانب سے دیہاڑی داری طبقے کے لیے اعلان کردہ ریلیف پیکج کو طنز کا نشانہ بنا دیا ۔سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین معاشی ریلیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں ابھی ابھی اپنے حلقے میں راشن دے کر آرہا ہوں ۔وزیراعظم نے تین ہزار روپے کا اعلان کیا ہے ،اتنی زیادہ رقم دے دی ہے کہ آپ اپنے ساتھ ساتھ اس رقم سے دوسروں کے گھروں میں بھی راشن ڈلوا سکتے ہیں،وزیراعظم نے اتنی بڑی رقم دے دی ہے ،اس کو سنبھال کر رکھنا ہے ،ان پیسوں میں برکت ہو گی کہ بچیوں کا جہیز بھی بن جائے گا۔