کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی امداد،ترکی نے جی 20 کانفرنس سے ایک روز قبل بڑی تجویز دے دی

کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی امداد،ترکی نے جی 20 کانفرنس سے ایک روز قبل بڑی ...
کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی امداد،ترکی نے جی 20 کانفرنس سے ایک روز قبل بڑی تجویز دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے جی 20 کے زیر انتظام کروناوائرس کی وبا کے خلاف جنگ کے لئے عالمی سطح پر مربوط اقدامات کے طور پر ایک بین الاقوامی فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے یہ بیان جی 20 کے رہنماوں کی کروناوائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ویڈیو کانفرنس کے انعقاد سے ایک روز پہلے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فنڈ کو کروناوائرس سے متاثرہ ممالک کی طلب پوری کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ایک ایسا فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اگر ایسا کوئی فنڈ قائم ہوتا ہے تو ہم بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔یہ ایسی صورتحال نہیں ہے جس پر ہم خود سے قابو پاسکیں۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 69 ممالک نے ترکی سے طبی آلات کی مدد کا مطالبہ کیا تھا اور ہم ان میں سے 17 کی مدد کرسکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مجموعی طور پر 32 ترک شہری کروناوائرس کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔