جلد گھروں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت میسر ہو گی ،کتنی دیر میں ٹیسٹ ہو گا؟برطانوی ہیلتھ ورکرز کا شاندار اعلان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی دارالحکومت میں جلد گھر پر کروناوائرس ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سائنس اینڈٹیکنالوجی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد لندن میں کوروناوائرس ٹیسٹ کی سہولت گھروں میں فراہم کی جاسکے گی۔کٹ کے ذریعے گھر بیٹھے 15منٹ میں ٹیسٹ ہوجائے گا۔ کروناوائرس کٹ امازون یاہائی اسٹریٹ سے خریدی جاسکے گی۔ جس پر کام جاری ہے جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔برطانوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت 35لاکھ کٹس خرید چکی ہے، ٹیسٹ کٹ سستے داموں دستیاب ہوگی جو کروناوائرس سے لڑنے میں معاون ثابت ہوں گی۔