حکومتی احکامات اور ہدایات کو ہلکا لینے والے ہو جائیں ہشیار باش، کورونا کنٹرول آرڈیننس 2020 کی تفصیل جان کرہی ماتھے پر پسینے آ جائے گا

حکومتی احکامات اور ہدایات کو ہلکا لینے والے ہو جائیں ہشیار باش، کورونا ...
حکومتی احکامات اور ہدایات کو ہلکا لینے والے ہو جائیں ہشیار باش، کورونا کنٹرول آرڈیننس 2020 کی تفصیل جان کرہی ماتھے پر پسینے آ جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وبائی امراض سے بچا اور کورونا کنٹرول آرڈیننس 2020 کی تفصیلات سامنے آگئیں،آرڈیننس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 2 ماہ قید اور 50 ہزار تک جرمانہ ہو گا، دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی شخص کو 6 ماہ تک قید اور 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے آرڈیننس کے تحت پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیاں اسائن کی جاسکیں گی، آرڈیننس کے تحت وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے نجی و سرکاری میڈیکل سہولیات کا کنٹرول انتظامیہ کے پاس رہے گا، ڈپٹی کمشنرزبوقت ضرورت کسی بھی شخص کے حوالے سے احکامات جاری کر سکیں گے - آرڈیننس کے تحت پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر پولیس کسی بھی جگہ میں داخل ہو سکے گی، پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پرعمل کرانے کے لئے ضرورت کے مطابق فورس کا استعمال بھی کر سکے گی آرڈیننس کے تحت ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی، کسی شہری کے کسی بھی جگہ داخلے، اخراج اور رکنے کا کنٹرول انتظامیہ کے ہاتھ میں ہو گا- وبا کے حوالے سے مشتبہ شخص کو 48 گھنٹوں تک مخصوص جگہ پرسکریننگ کے لئے رکھا جاسکے گا- تشخیص کے بعد رپورٹ منفی یا مثبت آنے کی صورت میں مشتبہ شخص کو گھر یاقرنطنیہ بھیجا جائے گا سکریننگ کرنے والے میڈیکل سٹا ف کو خصوصی احتیاط کر نے کے پابند ہونگے- آرڈیننس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 2 ماہ قید اور 50 ہزار تک جرمانہ ہو گا - دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی شخص کو 6 ماہ تک قید اور 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -