کورونا وائرس سے امریکہ میں ایک ہی روز کتنی ہلاکتیں ہوئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ تشویشناک خبر آ گئی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکہ میں بھی اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں 39 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کل تعداد 819 تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 797 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار 653 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اٹلی میں کورو نا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7,503 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں مزید 5,210 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار 386 ہو گئی ہے۔