علماءکی جانب سے با جماعت نمازیں اور نماز جمعہ جاری رکھنے کے اعلان پر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی میدان میں آگئے ،کشمکش کی صورتحال پیدا ہو گئی

علماءکی جانب سے با جماعت نمازیں اور نماز جمعہ جاری رکھنے کے اعلان پر ڈاکٹر ...
علماءکی جانب سے با جماعت نمازیں اور نماز جمعہ جاری رکھنے کے اعلان پر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی میدان میں آگئے ،کشمکش کی صورتحال پیدا ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی نے ملک میں مختصر با جماعت نماز اور نماز جمعہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا معاملہ کم یا زیادہ وقت اکٹھے ہونے کا نہیں بلکہ ایک چھینک کا ہے ، جامعہ الازہر کا فتوی آنے کے بعد نماز پنجگانہ اور جمعے کے اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس پر بحث ہوئی جامعہ الازہر کا فتوی آنے کے بعد لوگوں کو چاہیے کہ گھروں میں عبادت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ نماز پنجگانہ اور جمعے کے اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں۔ کل قومی کوارڈینشن کمیٹی اس سلسلے میں فیصلہ کرے گی۔

مزید :

قومی -