سندھ حکومت کا شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات پر غور شروع

سندھ حکومت کا شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات پر غور شروع
سندھ حکومت کا شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات پر غور شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سندھ حکومت نے شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے جن کا اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے اور شہریوں کی طرف سے لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے کے بعد سندھ حکومت نے شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتہائی اقدامات کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید لاک ڈاﺅن کے تحت پابندیاں بڑھائی جائینگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے لاک ڈاﺅن کی عائد پابندیوں پر مکمل عمل نہیں کیا جس کے باعث سندھ حکومت نے پابندیاں بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے جس سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ ہونے پر باضابطہ ویڈیو بیان جاری کیا جائے گا۔