پیرس میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

پیرس میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب
پیرس میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (عاکف غنی) یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کورونا وباء کی وجہ سے  تحریک انصاف فرانس نے سادگی سے یوم پاکستان  منایا۔ تقریب کے میزبان فوکل پرسن شیخ نعمت اللہ تھے۔  تقریب میں سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر شرکاء نے قائداعظم محمد علی جناح  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قراردادپاکستان کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اتحاد ، تنظیم اور یقینِ محکم پر دل و جان سے عمل پیرا ہوں۔ہمیں قائداعظمؒ کی سوچ و فکرکے مطابق برابری اور سماجی انصاف کو اپنے معاشرتی نظام کی بنیادی اقدار کی حیثیت سے تحفظ دینا ہوگا۔

شرکا کہنا تھا کہ قائد اعظم ؒکی قیادت میں پاکستان اس لئے حاصل کیا گیا تھاکہ یہاں اسلام کا نفاذ ہو گا ، قانون اور انصاف کا بول بالا ہو گا۔ ہمارا دین بھی ہمیں روا داری اور مساوات کا درس دیتا ہے، انہی مسلمہ ا خلاقی اصولوں پر چل کر ہم پاکستان کو ایک خوشحال اور مضبوط اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں جس کا خواب علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا۔  

تقریب کے آخر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔