ایپکا نے آج دوبارہ احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا

ایپکا نے آج دوبارہ احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی حکومت اور ایپکا کے درمیان مذاکرات نہ ہو سکے، ایپکا کا آج دوبارہ احتجاجی دھرنا دینے کااعلان۔ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون کے ساتھ گزشتہ روز ایک میٹنگ رکھی گئی تھی جسے صوبائی وزیر قانون نے کینسل کر دیا جس سے سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب ایپکا اپنے مطالبات کے لئے پنجاب کے 36 اضلاع کے لاکھوں ملازمین ایپکا اور پنجاب ٹیچر یونین کے پلیٹ فارم سے آج صبح گیا رہ بجے 7 کلب وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان اور PTU، ملی فیڈریشن کے قائدین کی زیر قیادت دیں گے۔. جو تنخواہوں میں اضافہ، گروپ انشورنس، یوٹیلٹی الاؤنس، محکمہ زکوتہ /شیخ زید ہسپتال رحیم یار خاں / PHED/ بلدیات و دیگر ملازمین کے ریگولر، کلریکل پوسٹوں کی بحالی، درجہ چہارم کو سکیل -5 ودیگر اپگریڈیشن سے محروم ملازمین کو اپگریڈیشن، پینشن میں اضافہ، تعلقات عامہ پنجاب کے ایپکا عہدیداران کی انتقامی ٹرانسفر کینسل اور پرموشن دی جا? ودیگر کے نوٹیفکیشن تک جاری رہے گا. 36 اضلاع کے قائدین نے لاہور پہنچنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں. کل تاریخی دمادم مست قلندر ہوگا اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔