بالی ووڈ اداکار عامر خان کورونا وائرس کا شکار ، اداکارہ راکھی ساونت کا رد عمل سامنے آگیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان کورونا وائرس کا شکار ، اداکارہ راکھی ساونت کا رد ...
بالی ووڈ اداکار عامر خان کورونا وائرس کا شکار ، اداکارہ راکھی ساونت کا رد عمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عامر خان کو کورونا وائر س ہونے کی خبر ملنے پر راکھی ساونت کے رد عمل کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر فینز اپنے تاثرات دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت اداکار کی صحت کے متعلق بہت پریشانی اور ان سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت گلابی رنگ کے جم ڈریس پہنے ایک گاڑی میں داخل ہورہی ہیں جب ایک فوٹو گرافر کی جانب سے انہیں عامر خان کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے متعلق مطلع کیا جارہا ہے ،جس پر راکھی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” او مائی گاڈ، کیا واقع ہی؟؟ میں بہت پریشانی میں آجاﺅں گی، یہ بہت خوفنا ک ہے، عامر جی آئی لو یو، عامر جی  آئی مس یو“۔
اس ویڈیو پر ایک انسٹاگرام یوزر نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا“
دوسرے نے لکھا کہ اداکارہ اوورایکٹنگ کررہی ہیں،یہ سستا مزاق ہے جسے دیکھ کر عامر خان ہنسیں گے بھی نہیں۔
ایک اور نے لکھا کہ” اداکارہ نوٹنکی کررہی ہیں“، 
ایک یوزر نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ” اداکارہ کے پاس اچھا دل ہے“،
ایک نے کہا کہ” بہت پیار ی اور خوبصورت راکھی“۔

مزید :

تفریح -